24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوات پہاڑی علاقوں سے تجارتی مقاصد کیلئے برف اٹھانے اور نقل و...

سوات پہاڑی علاقوں سے تجارتی مقاصد کیلئے برف اٹھانے اور نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد

- Advertisement -

پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):سوات کی حدود میں پہاڑی علاقوں سے تجارتی مقاصد کے لیے برف اٹھانے اور نقل و حمل پر دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات شہزاد محبوب کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایسی سرگرمیاں ماحولیاتی نقصان کا باعث بن رہی ہیں،

قدرتی مناظر کو خراب کر رہی ہیں اور خطے میں ماحولیاتی عدم توازن میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ انہی وجوہات کی بناء پر پابندی کا اطلاق لازم ہوگیا تھا،پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں