سوات چکدرہ 132 کے وی کی نئی ٹرانسمیشن لائن قومی گرڈ سے منسلک، علاقے میں بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان

100
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 30مئی(اے پی پی) سوات چکدرہ 132 کے وی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کو قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے جس سے علاقے میں بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے جمعرات کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ ہم نے علاقے کے عوام سے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، سوات سے چکدرہ132Kv کی نئی ٹرانسمیشن لائن قومی گرڈ سے منسلک ہو گئی ہے جس سے سوات میں انشاء اللہ لوڈمنیجمنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب مردان گرڈ پر لوڈ کم ہوگیا ہے اوراس سے ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ مستقبل میں مردان گرڈ کیلئے ریورس سپلائی بھی مہیا ہوگی۔