کراچی ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 272.11 پوائنٹس کی کمی سے 39499.09 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں28 ارب 90 کروڑ 64 لاکھ 97 ہزار 783 روپے کی کمی رہی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 4 لاکھ 16 ہزار 890 حصص کی مندی رونماءہوئی اور تجارتی حجم میں 2 ارب 11 …
سوانڈیکس 272.11 پوائنٹس کی کمی سے 39499.09 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 272.11 پوائنٹس کی کمی سے 39499.09 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں28 ارب 90 کروڑ 64 لاکھ 97 ہزار 783 روپے کی کمی رہی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 4 لاکھ 16 ہزار 890 حصص کی مندی رونماءہوئی اور تجارتی حجم میں 2 ارب 11 کروڑ 71 لاکھ 23 ہزار 564 روپے کم رہا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 272.11 پوائنٹس کی کمی سے 39499.09 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 181.87 پوائنٹس کی مندی سے 22566.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 94.89 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 734.98 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 69.42 پوائنٹس کی کمی سے 16678.06 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 68.15 پوائنٹس کے اضافے سے 15960.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔









