اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) اپریل 2018ءکے دوران سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں 28.66 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ءکے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 129.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اپریل 2017ءکے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 100.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا …
سوتی دھاگے کی برآمدات میںاپریل کے دوران 28.66 فیصداضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) اپریل 2018ءکے دوران سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں 28.66 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2018ءکے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 129.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اپریل 2017ءکے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 100.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2017ءکے مقابلہ میں اپریل 2018ءکے دوران سوتی دھاگے کی ملکی برآمدات میں 28.9 ملین ڈالر یعنی 28.66 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








