واشنگٹن ۔ 17 جون(اے پی پی) امریکی سینٹرل بینکنگ سسٹم فیڈ ریزرو نے کہاہے کہ سود کی شرح میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی آزاد منڈیوں کی وفاقی کمیٹی نے اپنے دو روزہ اجلاس کے بعد بتایا کہ امریکی معیشت میں ترقی کی شرح اس سال 2.2 سے کم ہو کر 2 فیصد کے لگ بھگ رہے گی جبکہ آئندہ سال کی متوقع شرح نمو کو بھی 2.1 فیصد سے کم کرتے ہوئے 2 فیصد بتایا گیا ہے اور فیڈ ریزرو نے تجارتی منڈیوں میںکساد بازاری کے جواز میں اس سال سود کی شرح کو 0.25 پوائنٹ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک کی صدر جینٹ یالین کا کہنا ہے کہ ہمارے بینکنگ سسٹم کا ہر اجلاس مالیاتی پالیسیوں پر منحصر ہوتا ہے اور امکان ہے کہ جولائی میں بھی سود کی شرح میں کسی قسم کا رد وبدل نہیں ہو سکے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9027