میڈرڈ۔2مئی (اے پی پی):رومانیہ کی ٹینس سٹار سورانا میہیلا کرسٹیا اور روسی جوڑی دار انا نیکولائیونا کالنسکیا ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔
سورانا میہیلا کرسٹیا اور ان کی جوڑی دار انا نیکولائیونا کالنسکیا نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا اور ان کی ڈنمارک کی جوڑی دار کلارا ٹاسن کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں رومانیہ کی ٹینس سٹار سورانا میہیلا کرسٹیا اور روسی جوڑی دار انا نیکولائیونا کالنسکیا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا اور ان کی ڈنمارک کی جوڑی دار کلارا ٹاسن کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6اور 3-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ تائیوان کی ہیش سو وائی اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپنکو پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591313