سوزوکی موٹرکا ہائبرڈ ماڈلز پرتوجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ

144
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ

ٹوکیو۔22فروری (اے پی پی):سوزوکی موٹر نے کہا ہےکہ بھارت اور یورپ میں برقی گاڑیوں یا ای وِیز کی مانگ میں کمی کے باعث وہ موجودہ دہائی کے دوسرے نصف حصے کے لیے اپنے منصوبوں پر نظر ثانی کر رہی ہے۔

این ایچ کے مطابق یہ جاپانی گاڑی ساز کمپنی اب نئی برقی گاڑیوں میں اپنی سرمایہ کاری کو کم کرنے اور ہائبرڈ ماڈلز پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔کمپنی کامالی سال 2030 تک سالانہ فروخت کے 80 کھرب ین کے ہدف تک پہنچنے کا منصوبہ ہے۔

سوزوکی موٹر کے صدر سُوزُوکی توشی ہیرو نے کہاکہ بیٹری سے چلنے والی برقی گاڑیوں کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم بہت سے نئے ماڈلز کو جلد بازی میں متعارف نہیں کرائیں گے۔ اس کے بجائے ہم کسی حد تک اپنی لائن اپ کو کم کریں گے، اور نسبتاً کم ماڈلز کی فروخت پر توجہ مرکوز کریں گے۔

مالی سال 2030 تک کے لیے سُوزُوکی کی نئی وسط مدتی انتظامی حکمت عملی کے مطابق کمپنی نئے ای وی ماڈلز کی تعداد کو کم کر کے بھارت میں چھ سے چار اور یورپ میں پانچ سے چار کر دے گی۔اس کے بجائے کمپنی ہائبرڈ ماڈلز میں اضافہ کرے گی۔سوزوکی کے بھارت کے لیے بڑے منصوبے بھی ہیں، جہاں کی آٹو مارکیٹ پر اسکا غلبہ ہے۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ وہاں قدرتی گیس سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ بھارت میں گاڑیوں کی فروخت میں مذکورہ ماڈلز کا حصہ ایک چوتھائی ہے۔