اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) رواں سال مئی 2019ءکے دوران سوزوکی کمپنی کی ویگن آر گاڑیوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں19.50 فیصد کمی جبکہ فروخت میں 2.33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2018ءکے دوران سوزوکی کمپنی کی ویگن آر گاڑیوں کی پیداوار 2ہزار 276 یونٹس رہی جو مئی 2019ءکے دوران ایک ہزار 832 یونٹس تک کم ہو گئی ۔اس طرح مئی 2018ءکے مقابلہ میں مئی 2019ءکے دوارن سوزوکی کمپنی کی ویگن آر گاڑیوں کی پیداوار میں 444یونٹس یعنی 19.50فیصد کمی واقع ہوئی۔