سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا

142

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات طلال چوہدری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 89 کی شق 2 کی مقتضیات کے مطابق سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس 2024ء (نمبر 11) بابت 2024ء قومی اسمبلی کے سامنے رکھا۔