27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوسائٹی نے دینی امور میں راہنمائی کیلئے ہمیشہ علماء پر انحصار کیا...

سوسائٹی نے دینی امور میں راہنمائی کیلئے ہمیشہ علماء پر انحصار کیا ہے، ڈاکٹر طاہر رضابخاری

- Advertisement -

لاہور۔7اگست (اے پی پی):سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے کہاکہ علما انتہا پسندی کے تدارک کے لیے مستعد ہیں، محراب و منبر علمی اقدارو روایات کے امین اور تہذیب واخلاق کے علمبردار ہیں، خطیب کا پیغام آج بھی صائب اور منبر موثر ترین میڈیم ہے۔علما ء اکیڈمی کے چھتیسویں کورس کی تقریب تقسیم اعزازات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوسائٹی نے دینی امور میں راہنمائی کے لیے ہمیشہ علماء پر ہی انحصار کیا ہے،جتھ گری اور تشدد پرستی کو سوسائٹی میں پنپنے نہیں دیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف آصف اعجاز

ڈپٹی ڈائریکٹر علماء اکیڈیمی ایاز احمد حبیب، صوبائی خطبا اوقاف مولانا مختار احمد ندیم، مولانا محمد احمد، صوبائی خطیب (ر) مولانا اسحاق ساق الازہری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز حافظ محمد جاوید شوکت، ایڈ من آفیسر علماء اکیڈمی رمضان بلوچ اورسپر وائزر تجوید و قرات محمد اسلم نقشبندی سمیت کورس کے جملہ شرکاء ودیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔سیکرٹری اوقاف نے سہ ماہی ریفریشر کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے مذنین/خدام،جس میں اول پوزیشن ہولڈر حافظ محمد نواز، دوئم پوزیشن ہولڈر حافظ عبد الماجد، سوئم پوزیشن ہولڈرحافظ زاہد اسحاق کو کتابوں کا تحفہ اور اعزازی سرٹیفکیٹس دیئے اور ریفریشر کورس میں شرکت کرنے والے جملہ مذنین/خدام میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں