ریاض ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سعودی عرب کی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے صارفین ’فیس ایپ‘ نامی ایپلی کیشن استعمال نہ کریں۔ نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی نے زور دے کر کہا ہے کہ ’فیس ایپ‘ ایپلی کیشن کو فوٹو لائبریری یا فوٹو شاپ تک رسائی نہ دی جائے۔اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ اس ایپلی کیشن کے حوالے سے جو رپورٹس ملی ہیں ان سے پتا چلا ہے کہ یہ خطرناک ایپ ہے۔ اسے فوٹو لائبریری یا فوٹو شاپ تک رسائی دینے کی صورت میں راز داری اور معلومات کو خفیہ رکھنے کی گارنٹی نہیں رہتی۔