سوشل میڈیا نے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹرمپ

145

واشنگٹن ۔ 13 نومبر (اے پی پی) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کو اپنی کامیابی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئیٹر کے موثر استعمال کی وجہ سے حالیہ صدارتی انتخاب میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ” میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئیٹر کے موثر استعمال نے میری کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا“۔