اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پمز ہسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
بدھ کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اموات کےحوالے سے پمز ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 66 ملازمین جبکہ 36 شہریوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا۔
بیان کے مطابق زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ زخمی افراد کی طبی امداد جاری ہے۔