اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):وزارت داخلہ نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پر جعلی ہے ،وفاقی سیکرٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،منگل کو سیکرٹری داخلہ سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود جعلی آڈیو پر وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ سوشل میڈیا پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے منسوب آڈیو ٹیپ مکمل طور پر جعلی ہے ، آڈیو ٹیپ کو بظاہرمذموم مقاصد کیلیے تیار کیا گیا ہے ۔
وزارت داخلہ نے کہاہے کہ جعلی آڈیو ٹیپ چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، ترجمان وزارت داخلہ نے کہاکہ سوشل میڈیا صارفین ایسی جعلی اور غیر تصدیق شدہ ٹیپس کو اپنے اکاونٹس سے شئیر ناکریں۔ جعلی اور غیر تصدیق شدہ ٹیپس شئیر کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔