سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کےلئے حکومتی کوششوں میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، ترجمان وزارت داخلہ

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کےلئے حکومتی کوششوں میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، فیس بک انتظامیہ قابل اعتراض مواد کے حوالہ سے حکومت کے تحفظات کے حل کیلئے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضا مند ہوگئی ہے، ترجمان وزارت داخلہ اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کی گذشتہ چند دنوں کی کوششوں …

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کےلئے حکومتی کوششوں میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، فیس بک انتظامیہ قابل اعتراض مواد کے حوالہ سے حکومت کے تحفظات کے حل کیلئے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضا مند ہوگئی ہے، ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کی گذشتہ چند دنوں کی کوششوں کے حوالہ سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور فیس بک انتظامیہ قابل اعتراض مواد کے حوالہ سے حکومت پاکستان کے تحفظات کے حل کیلئے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضا مند ہو گئی ہے۔ جمعرات کو ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ مسلسل رابطہ کیلئے اپنا فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا ہے۔ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے حکومت پاکستان کو جوابی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ گستاخانہ مواد کے حوالہ سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں اور باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلہ کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply