سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار

136
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

لاہور۔8مئی (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر قیادت محکمہ کی صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب جنگلی پرندے الو فروخت کرنیوالے ملزم کو کامیاب آپریشن کے بعد گوجرانوالہ شہر سے گرفتار کر کے دس ہزار جرمانہ جبکہ دو دیگر کارروائیوں میں خرگوش اور تلیئر کے گرفتار دو شکاریوں کو 60ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا ۔

تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ نے ایک کو سینئر وائلڈلائف آفیسر کی جانب سے یہ پوسٹ شیئر ہونے پر کہ گوجرانوالہ شہر میں ایک نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب جنگلی پرندے الو کی فروخت کر رہا ہے ،

فوری طور پر ایک کامیاب آپریشن لانچ کرکے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور اس کے قبضہ سے پانچ کمسن الو برآمد کرلئے اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم کاچالان مرتب کرکے دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق ضبط کئے گئے الو ئوں کوکچھ دیر حفاظتی تحویل میں رکھنے کے بعد قدرتی ماحول میں چھو ڑ دیاجائیگا۔