- Advertisement -
سرگودھا۔1اگست (اے پی پی):سوشیو اکنامک رجسڑی بارے پیش کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ا جلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے سوشیو اکنامک رجسڑی پر رجسٹریشن بارے اب تک کی پیش کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام رجسٹریشن سنٹرز کا روزانہ کا ٹارگٹ سیٹ کرکے حصول کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس انقلابی اقدامات کی تشہیر کے بھی بھرپور انتظامات بھی کیے جائیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے اسسٹنٹ کمشنروں سمیت دیگر ریونیو افسران پر زور دیا کہ وہ دفاتر آنے والے سائلین سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں ان کی تمام شکایات کو احسن انداز میں سن کر جلد از جلد ریلیف یقینی بنایا جائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=489699
- Advertisement -