ہوبارٹ۔8جنوری (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار سوفیا کینن ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔26 سالہ سوفیا کینن نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں روسی حریف کھلاڑی اینا ولادیمیروونا بلنکواکو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
آسٹریلیا کے مشہور شہر ہوبارٹ کے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ پر کھیلے گئے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں سوفیا کینن نے روسی حریف کھلاڑی انا ولادیمیروونا بلنکوا کو 2-6،6-3 اور 2-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکی سوفیا کینن کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ آسٹریلیا کی حریف کھلاڑی مایا جوائنٹ سے ہوگا۔