سول ایوی ایشن سلیکشن بورڈ نے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی

80
سول ایوی ایشن
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایمریٹس ائیرلائن کا کامیاب فضائی آپریشن کے 25 سال کی تکمیل پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وفاقی حکومت کے زیر انتظام سول ایوی ایشن سلیکشن بورڈ نے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر آصف علی شاہ گیلانی کو ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز صادق الرحمان کو ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سروسز تعینات کر دیا گیا ہے۔