کراچی۔ 14 دسمبر (اے پی پی):سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز نے صوبے کے 64 سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس کے فوری تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے ممبر انسپکشن ٹیم-1 کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ،حال ہی میں ترقی پانے والے سول ججز کی اکثریت کو صوبے کے مختلف اضلاع میں سینئر سول ججز کے طور پر تقرری کردی گئی ہے۔