مظفرگڑھ۔ 21 اگست (اے پی پی):سول سوسائٹی نیٹ ورک اور غزالی ایجوکیشن فاونڈیشن کے طلبا و طالبات نے انڈس ہسپتال کے احاطے میں 1100 پھلدار پودے لگائے۔اس موقع پر صدر سول سوسائٹی نیٹ ورک ملک خیر محمد بدھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سول سوسائٹی نیٹ ورک اور غزالی ایجوکیشن فاونڈیشن مل کر 15 ستمبر تک مظفرگڑھ شہر کے اسکولوں،دفاتر،ہسپتالوں،رہائشی کالونیوں اور شاہرات پر ایک لاکھ پودے لگائیں گے۔
ایم پی اے سردار اجمل خان چانڈیہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انعم حفیظ نے خصوصی طور پر پودے لگانے کی تقریب میں شرکت کی اور پودے بھی لگائے۔اس موقع پر ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ شجرکاری وقت کا تقاضہ اور اہم ضرورت ہے،آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کےلئے ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے۔