33.2 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومضلعی خبریںسول ڈیفنس کے سینئرآفیسرخالد کریم قریشی ریٹائرڈ ،الوداعی تقریب کا مقامی ہوٹل...

سول ڈیفنس کے سینئرآفیسرخالد کریم قریشی ریٹائرڈ ،الوداعی تقریب کا مقامی ہوٹل میں اہتمام

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 21 اگست (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں تعینات سول ڈیفنس کے سینئرآفیسرخالد کریم قریشی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈہوگئے۔محکمہ سول ڈیفنس کے زیراہتمام ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا مقامی ہوٹل میں اہتمام کیا گیا،جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس رانا طارق وحید سمیت افسران وملازمین اور پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا طارق وحید نے کہا کہ خالد کریم قریشی نے اپنے فرائض ایمان داری،خلوص نیت سے انجام دیئے ہم ان کو بے داغ سروس مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی خوشگوار زندگی کیلئے دعاگو ہیں،انہوں نے اپنی سروس کے دوران ایمانداری،مروت اور تحمل کو اپنا شیوہ بنایا،افسران اور سٹاف کی عزت نفس کی پاسداری کی ۔ انہوں نے کہا کہ خالد کریم سب کو ساتھ لیکر چلے،

- Advertisement -

ان کی ریٹائرمنٹ کے لمحات پرہم انکی خوشگوار زندگی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔اس موقع پر خالد کریم قریشی نے کہا کہ سرکاری ملازمت میں ہمیشہ اپنی اور دوسروں کی عزت و توقیر کو ملحوظِ خاطر رکھا،مشکل حالات میں کسی پر حرف نہ آنے دیا،کوشش کی کہ سرکاری امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو،میں ڈیرہ غازیخان سے خوش گوار یادیں لےکر رخصت ہورہا ہوں۔تقریب کے اختتام پر انہیں تحائف، شیلڈز،گلدستے پیش کیے گئےاور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381023

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں