سول کورٹس کی ایوان عدل سے ماڈل ٹائون کچہری منتقلی کے فیصلے کے خلاف ہڑتال

168
Strike

لاہور۔24جنوری (اے پی پی):لاہور بار ایسوسی ایشن نے سول کورٹس کی ایوان عدل سے ماڈل ٹائون کچہری منتقلی کے فیصلے کے خلاف سیشن و سول عدالتوں میں بدھ کے روز بھی ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ وکلا نے سیشن عدالتوں میں تالا بندی کی اور احتجاج کیا جس کے باعث سینکڑوں کیسسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں،سیشن کورٹ لوئیر مال سے سول کورٹس کو دور ماڈل کچہری منتقل کرنے سے شہریوں اور وکلا کو شدید پریشانی ہوگی، ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالتوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے ۔