سرگودھا۔ 23 اپریل (اے پی پی):پاکستانی نژاد امریکی شہری راؤ عبد المنان کی جانب سے سول ہسپتال سرگودھا میں قائم ڈائلسز یونٹ کیلئے 5مشینوں کا عطیہ دیا گیا تاکہ ڈائلسز کیلئے آنیوالے مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی میں مدد مل سکے۔اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی نژاد امریکی شہری راؤ عبد المنان کی جانب سے 5مشینوں کا عطیہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاطف، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر وارث فاروقہ‘‘ ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نئیر عباس خان بلوچ، اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود، چیف کنسلٹنٹ میڈیسن ڈاکٹر محمد خان اور راؤ عبدالمنان ڈائلسز سنٹر کے انچارج محمد طاہر عبدالخالق سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ان مشینوں کے حوالہ سے محمد طاہر عبدالخالق نے ہسپتال کی انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا کہ مریضوں کو ڈائلسز کے حوالہ سے مشکلات کا سامنا ہے فوری طور پر پانچ مشینیں دی جائیں جس پر امریکاکے ایک شہری نے یہ مشینیں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کردیں جس پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً یہ ایک اچھا اقدام ہے اس سے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولتیں میسر آئیں گی ۔