کوئٹہ۔08 اگست (اے پی پی)سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی ۔میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ نے میڈ یا کے نمائندوں کوبتایا ہے کہ بم دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے اس طرح اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی ہے ۔