34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںسول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی زیر صدارت...

سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس، مختلف شعبوں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی شرکت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 12 فروری (اے پی پی):سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہاہے کہ سول ہسپتال کو جدید خطوط پراستوار کیاجارہاہے ،افرادی قوت،مشینری سمیت دیگر دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر عوام کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،حکومت بلوچستان کے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے انتہائی سستا بہترین علاج کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شریک تھے ۔

- Advertisement -

اجلاس میں سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کی فعالیت اور مشینری کے ذریعے طبی سہولیات سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ سول ہسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبہ جات میں مرحلہ وار شروع کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام شعبہ جات کے سربراہان اپنے شعبے کے لیے فوکل پرسن نامزد کر یں،سول ہسپتال کو جدید خطوط پراستوار کیاجارہاہے ،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے بہترین علاج کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،سول ہسپتال کوئٹہ کے مختلف شعبہ جات میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا سے غریب مریض استفادہ حاصل کر سکیں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559741

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں