سونی اوپن گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے امریکا میں شروع

ہوائی ۔8جنوری (اے پی پی):سونی اوپن گالف ٹورنامنٹ کل (جمعرات ) سے امریکی ریاست ہوائی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار نومبر 1965 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 70 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی …

ہوائی ۔8جنوری (اے پی پی):سونی اوپن گالف ٹورنامنٹ کل (جمعرات ) سے امریکی ریاست ہوائی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار نومبر 1965 میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 70 ہولز پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر گریسن مرے اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 87 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔9جنوری سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 12جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید خبریں