اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر26.43 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2022 تک کی مدت میں 11.172 ملین ڈالرکاسونا درآمد کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.43فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.837 ملین ڈالرمالیت کا سونا درآمد کیاگیاتھا۔
مقداری لحاظ سے جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 193 کلوگرام سونا درآمدکیاگیا جوجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.41 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 148 کلوگرام سونا درآمدکیاگیاتھا۔نومبر 2022 میں سونے کی درآمدات کاحجم 2.189 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 31.79 فیصد ہے۔ گزشتہ سال نومبرمیں 3.209 ملین ڈالرمالیت کا سونا درآمدکیاگیاتھا۔
مقداری لحاظ سے نومبرکے دوران 55 کلوگرام سونے کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ سال نومبرمیں 35 کلوگرام تھی۔ اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر11.05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔