سونے کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 24.28 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

80
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 24.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2019ء میں سونے کی درآمدات پر 3.296 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24.28 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے سونے کی درآمدات پر2.652 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مقدار کے لحاظ سے اس عرصے میں سونے کی درآمدات میں اضافہ کی شرح 9.86 فیصد رہی، جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں 78 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 71 کلوگرام سونا درآمد کیا گیاتھا۔