سونے کی فی اونس قیمت میں31 ڈالرکی نمایاں کمی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت2500روپے کم ہو گئی

82
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

کراچی۔2 استمبر(اے پی پی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت2500 روپے کی کمی سے ایک لاکھ15ہزار200 روپے کی سطح پر آگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں31 ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی اونس سونے کی قیمت 1959ڈالر کی سطح پرآگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کی کمی ہوئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 15ہزار200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کی کمی سے 98765 روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے پر مستحکم رہی۔