اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):24 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت میں ہفتہ کو 3600 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت گزشتہ روز کی 3 لاکھ 63 ہزار 800 روپے کے مقابلہ میں 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے فی تولہ تک بڑھ گئی۔
آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3172 روپے کے اضافہ سے 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے کے مقابلہ میں 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 2908 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 839 روپے کے مقابلہ میں 2 ہزار 88 ہزار 747 روپے تک بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بالترتیب 81 روپے اور 69 روپے کے اضافہ سے 4202 روپے اور 3602 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 3411 ڈالر کے مقابلہ میں 3447 ڈالر تک بڑھی ہے تاہم بین الاقوامی منڈی میں چاندی کی قیمت 0.81 ڈالر اضافہ کے بعد 38.88 ڈالر کے مقابلہ میں 39.69 ڈالر تک بڑھی ہے۔