سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہی

199
gold

اسلام آباد ۔29جون (اے پی پی):24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتیں بالترتیب 2 لاکھ 7 ہزار 219 اور 1 لاکھ 89 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہیں۔

چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 2850 روپے اور 2443.41 روپے کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 326 ڈالر پر مستحکم رہی۔