سونے کی فی تولہ قیمت 59600 روپے کی سطح پر مستحکم

53
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

کراچی۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1222ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میںاستحکام رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت59600،دس گرام سونے کی قیمت 51097روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔