سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان دسمبر 2016ءتک برقرار رہنے کی توقع، فی تولہ قیمت 52 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

114
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) دسمبر 2016ءتک سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے ۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 588 روپے کے اضافہ سے فی تولہ قیمت 52 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔ آل پاکستان گولڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کا سبب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام اور اضافہ ہے۔