سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 4 سو روپے ہو گئی

168
Gold prices
Gold prices

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 4 سو روپے ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 4 سو روپے ہو گئی ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 171 روپے اضافے کے بعد 250,514 روپے سے بڑھ کر 250,685 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 229,646 روپے سے بڑھ کر 229,802 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 5 روپے کمی کے ساتھ 3,265 اور دس گرام چاندی کی قیمت 4 روپے کمی کے بعد 2,799 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,797 ڈالر سے بڑھ کر 2,799 ڈالر ہو گئی۔