22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومتجارتی خبریںسونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 599 روپے کمی کے بعد 299,467 روپے سے کم ہو کر 298,868 روپے ہوگئی، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 274,522 روپے سے کم ہو کر 273,972 روپے ہوگئی۔

- Advertisement -

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,383 روپے اور 2,983 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,309 ڈالر سے کم ہو کر 3،302 ڈالر ہو گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603421

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں