سونے کی قیمت پانچ سو روپے اضافہ سے دو لاکھ 72 ہزار 500 روپے ہو گئی

183
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):ملک میں سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 625 روپے ہوگئی اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 156 روپے ہو گئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بلترتیب 2950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,612 ڈالر سے بڑھ کر 2,622 ڈالر ہو گئی۔