کراچی ۔ 16 اگست (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 1500 ڈالر سے تجاوز کرنے کے بعد پاکستان میں بھی ریکارڈ 88 ہزار روپے فی تولہ سے تجاوز کر گئے۔ عالمی منڈی میں سونے کے سپاٹ ریٹ 1513 ڈالر فی اونس پر آ گئے ہیں جو جمعرات کو 1514 فی اونس اور اس سے قبل 1520 ڈالر تک اوپر گئے تھے۔ پاکستان میں پہلی بار سونا گزشتہ روز 88 ہزار 300 روپے کی سطح پر آ گیا جبکہ فی دس گرام نرخ 75703 روپے رہے۔ چاندی کے بھاﺅ بھی بیس روپے اضافے کے ساتھ 1120 روپے فی تولہ رہے۔