سونے کے نرخ 400 روپے فی تولہ اضافے سے 249,400 روپے ہو گئے

175
Gold price
Gold price

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):سونے کے نرخ 400 روپے فی تولہ اضافے سے 249,400 روپے ہو گئے۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتہ کو 249,400 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 249,000 روپے تھی۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 343 روپے اضافے سے 213,477 سے بڑھ کر 213,820 روپے ہوگئی۔

جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 195,687روپے سے بڑھ کر 196,002 روپے ہو گیا۔ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,404 ڈالر سے بڑھ کر 2,410 ڈالر ہوگئی۔