28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںسون سیزن کے پیشگی انتظامات اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جدید...

سون سیزن کے پیشگی انتظامات اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جدید مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے، واسا ملتان

- Advertisement -

ملتان۔ 28 اپریل (اے پی پی):واسا ملتان کا مون سون سیزن کے پیشگی انتظامات اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جدید مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا خالد رضا خان کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق مین سیور لائن نزد زکریا ٹاؤن سٹریٹ نمبر7،8،حسن آباد گیٹ نمبر1سٹریٹ نمبر 15A،سٹریٹ نمبر12B،خانیوال روڈ،60فٹی روڈ گلشن مارکیٹ،Sبلاک نیو ملتان،بسم اللہ کالونی مین

زکریا ٹاؤن گلی نمبر25،شاہ فیصل کالونی،بریسک سیور لائن پاک گیٹ، پوسٹ آفس سٹریٹ نواں شہر،مغل آباد مین سٹریٹ،جان محمد کالونی،مین لائن سٹیڈیم روڈ،فیض ٹاؤن طارق آباد،رحمان کالونی،حیات ٹاؤن،بلال نگر نزد سر سید سکول،قیصر آباد سٹریٹ نمبر3،لکڑ منڈی فیضی روڈ،الجیلان روڈ مین لائن،ولائیت آباد نمبر2کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی جس پرایم ڈی واسا نے تمام لائنوں کی صفائی پر مامور سٹاف کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثناء سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کے شکار مین ہولز کی مرمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589168

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں