19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسوڈان، خرطوم میں کنویں سے متعدد نعشیں برآمد

سوڈان، خرطوم میں کنویں سے متعدد نعشیں برآمد

- Advertisement -

خرطوم ۔18مارچ (اے پی پی):سوڈان کی فوج نے چند روز قبل خرطوم کے جس علاقے کو نیم فوجی گروہ سے خالی کروایا ہے وہاں موجود کنویں کی تہہ سے متعدد لاشیں ملی ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سوڈانی پولیس نے اتوار کے روز بتایا ہے ’ شہر کے فیحا محلے کے گہرے کنویں سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

خرطوم میں سول ڈیفنس فیلڈ ٹیم کے سربراہ کرنل عبدالرحمان محمد حسن نے بتایا کہ علاقے کے رہائشیوں نے کنویں میں لاش دیکھنے کی اطلاع دی جس کے بعد تلاش کا عمل شروع کیا گیا۔کرنل عبدالرحمان نے مزید بتایا ’ہم نے کنویں کے اندر کئی افراد کی لاشیں دیکھیں جن میں مرد، خواتین، بالغ اور بچے تھے، مزید تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ان افراد کو ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے مارنے کے بعد کنویں میں پھینک دیا ہے، جو چند روز قبل تک اس علاقے کا کنٹرول سنبھالے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

رواں ماہ کے اوائل میں پیرا ملٹری فورس نے خرطوم اور اس کے جڑواں شہر اُم درمان میں پیش قدمی کر کے ان علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی جانب سے اس سانحہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573685

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں