خرطوم ۔19اگست (اے پی پی):سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران شہریوں کی زندگیوں اور املاک کے لیے پیدا شدہ خطرناک صورت حال میں حکومتی وفد مصر جائے گا۔العربیہ کے مطابق سوڈانی حکومت نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ان کا وفد جدہ معاہدے کے سلسلے میں مصر جائے گا تاکہ جدہ معاہدے کے مطابق شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بات چیت کی جا سکےتاہم اس سلسلے میں وفد کے ارکان یا وفد کی قاہرہ روانگی کے لیے کسی متعین تاریخ کا فوری طور پر ذکر نہیں کیا ہے۔
واضح رہے سوڈان میں مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز ‘آر ایس ایف’ کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے ۔ اس کے شروع ہونے کے کچھ عرصہ بعد سعودی عرب کی میزبانی میں پچھلے سال 11 مئی 2023 کو جدہ میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔اسے جدہ معاہدے کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔