16.6 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسوڈانی فوج کا پیراملٹری فورسز سے ریپبلکن پیلس دوبارہ حاصل کرنے کا...

سوڈانی فوج کا پیراملٹری فورسز سے ریپبلکن پیلس دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ

- Advertisement -

خرطوم۔22مارچ (اے پی پی):سوڈان کی فوج نے کہا ہے کہ تقریباً دو سال کی لڑائی کے بعد اس نے خرطوم میں واقع ریپبلکن پیلس پر قبضہ کر لیا ہے، جو حریف نیم فوجی دستوں کا دارالحکومت میں آخری گڑھ تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ریپبلکن پیلس جنگ شروع ہونے سے قبل حکومت مرکز پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یہ سوڈان کی فوج کے لیے ایک اور کامیابی ہے۔

- Advertisement -

فوج نے حالیہ مہینوں میں آرمی چیف جنرل عبدالفتاح برہان کی قیادت میں مسلسل پیش قدمی کا مطلب یہ ہوا کہ جنرل محمد حمدان دغلو کے ماتحت حریف ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کو دارالحکومت خرطوم سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آر ایس ایف نے فوری طور پر اس نقصان کو تسلیم نہیں کیا ہے، جس سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑائی نہیں رکے گی کیونکہ اس گروپ اور اتحادیوں کے پاس اب بھی سوڈان میں کئی علاقے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575313

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں