سوڈانی وزارت خارجہ امور کے نائب سیکرٹری عبد الغنی انعم کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات

178
APP40-19 ISLAMABAD: May 19 - Adviser to the Prime Minister on Foreign Affairs, Sartaj Aziz in a meeting with the Foreign Secretary of Sudan H.E. Abdulghani Al-Naeem Awad-Ul-Karim. APP

سوڈانی وزارت خارجہ امور کے نائب سیکرٹری عبد الغنی انعم کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات
افریقی ممالک کیساتھ پاکستان کے تعلقات کو ’ لک افریقہ‘ پالیسی فریم ورک کے تحت فروغ دیا گیا،مشیر خارجہ
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) سوڈانی وزارت خارجہ امور کے نائب سیکرٹری عبد الغنی انعم نے جمعرات کو یہاں دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے مرحلے کے اختتام پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔عبد الغنی انعم نے اس موقع پر سوڈان کے وزیرخارجہ کی جانب سے ایک خط اور سوڈان کے دورے کا دعوت نامہ مشیر خارجہ کو پہنچایا۔مشیر خارجہ نے کہا کہ افریقی ممالک کیساتھ پاکستان کے تعلقات کو ’ لک افریقہ‘ پالیسی فریم ورک کے تحت فروغ دیا گیا جو مضبوط قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات،تجارت،سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون۔مشترکہ منصوبوں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی عکاسی کرتے ہیں۔