خرطوم ۔5ستمبر (اے پی پی):سوڈان میں جاری بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتو ں کی تعداد بڑھ کر 112 ہو گئی ۔ چینی خبررساں ادارے نے سوڈان کی نیشنل کونسل فار سول ڈیفنس نے جاری بیان میں کہا کہ سوڈان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 112 جبکہ 115 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب تک سیلاب اور بارشوں سے 34,944 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
شمالی، وسطی اور مغربی سوڈان کے 250 سےزیادہ دیہات ایک ماہ سے جاری طوفانی بارشوں کی زد میں ہیں۔واضح رہے سوڈانی وزرا کی کونسل نے دریائے نیل، گیزیرہ، وائٹ نیل، ویسٹ کورڈوفن، جنوبی دارفور اور کسالا کی6سیلاب زدہ ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق، جون سے سوڈان بھر میں سیلاب اور شدید بارشوں سے تقریباً 136,000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=325468