خرطوم ۔15اگست (اے پی پی):سوڈان میں شدید بارشوں سے 52 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے سوڈان کی نیشنل کونسل فار سول ڈیفنس کے حوالے سےبتایا کہ ملک میں طوفانی بارشوں کے باعث کم از کم 52 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین میں سے 19کا تعلق و سطی سوڈان کی شمالی ریاست کورڈوفن سے ہے۔
کونسل نے کہاکہ ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 219 ہیکٹر زرعی اراضی زیر آب آگئی جبکہ 5,345 گھر تباہ ہوئے ۔کونسل کے ترجمان عبدالجلیل عبدالرحیم نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر شہریوں پر زور دیا کہ وہ دریاؤں یا ندی نالوں کے قریب تعمیراتی کام بند کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔