سوڈان سے مزید93 پاکستانیوں کی آمد،انخلا کا عمل آئندہ 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، وزارت خارجہ

313
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں پھنسے مزید93 پاکستانی پی کے 754 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے،اس سے قبل وہاں سے 636 پاکستانیوں کو ایئر فورس کی5 خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لایا گیا تھا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ الحمد للہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں ( قریباً 1 ہزار)کے انخلا کا عمل آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔