سوڈان سے پاکستانی شہریوں کا انخلا جاری ہے ، 37 پاکستانی جدہ پہنچ گئے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

81
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا منصوبہ جاری ہے جس کے تحت پورٹ سوڈان سے 37 پاکستانی شہری بحری جہاز کے ذریعے جدہ پہنچ گئے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ پورٹ پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کے سلسلے میں تعاون اور مہمان نوازی کے لیےسعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔