سوڈان عمر البشیر کو والدہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت

خرطوم ۔ 31 جولائی (اے پی پی) سوڈان میں حکام نے معزول صدر عمر البشیر اور ان کے بھائی کو والدہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت دے دی۔العربیہ نیوز کے مطابق سوڈان کے سابق صدر کی والدہ ہدیہ محمد دین طویل علالت کے بعد گزشتہ روز ملٹری ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔اس سلسلے میں سابقہ حکومت کے خلاف سرگرم عوامی تحریک کے کارکنان نے مطالبہ کیا تھا …

خرطوم ۔ 31 جولائی (اے پی پی) سوڈان میں حکام نے معزول صدر عمر البشیر اور ان کے بھائی کو والدہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت دے دی۔العربیہ نیوز کے مطابق سوڈان کے سابق صدر کی والدہ ہدیہ محمد دین طویل علالت کے بعد گزشتہ روز ملٹری ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔اس سلسلے میں سابقہ حکومت کے خلاف سرگرم عوامی تحریک کے کارکنان نے مطالبہ کیا تھا کہ عمر البشیر اور ان کے بھائی کو اپنی والدہ کے جنازے اور تدفین میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ ان کارکنان نے فیس بک پر اپنی پوسٹوں میں لکھا کہ کوبر جیل میں گرفتار سابق صدر کو ان کی والدہ کے جنازے میں شرکت کرنے دی جائے جب کہ عمر البشیر اپنے مخالفین کے ساتھ اس کے برعکس معاملہ کرتے تھے۔