سوڈان میں فضائی حملوں سے 11افراد ہلاک

66
فضائی حملوں

خرطوم ۔10ستمبر (اے پی پی):سوڈان کے دارالحکومت میں فضائی حملوں سے 11افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ملائشین میڈیا کے مطابق سوڈان کی مقامی مزاحمتی کمیٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح 7:15بجے فوجی طیاروں نے خرطوم کے جنوب میں قورو مارکیٹ کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پیش نظر علاقے کے تمام طبی پیشہ ور افراد کے لیے ایک فوری اپیل جاری کی کہ وہ آئیں اور زخمیوں کےعلاج میں مدد فراہم کریں ۔واضح رہےکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق لڑائی، بنیادی طور پر خرطوم اور دارفور کے مغربی علاقے میں مرکوز ہے جس سے تقریباً 50 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔